Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز کے اساتذہ کےلئے بڑی خوشخبری؛تبادلوں کے لیے درخواستیں طلب

سرکاری کالجز میں اساتذہ کےتبادلوں کےلئے شیڈول کا اعلا ن کردیا گیا۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے مطابق ، 20 جون سے اساتذہ کے آن لائن تبادلے کھول دیئے جائیں گے۔
تبادلوں کے خواہشمند کالج اساتذہ سے ای ٹرانسفر درخواستیں طلب کی جائیں گی۔
درخواستوں کی وصولی کے بعد ان کا جائزہ لے کر آن لائن ہی تبادلہ کر دیا جائے گا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے خالی آسامیوں کی تمام تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں۔