Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جعلی مراسلوں کی روک تھام کےلئے ڈاک سیل قائم کردیا

ایچ ای ڈی نے جعلی مراسلوں کی روک تھام کےلئے ایک سیل کام کردیا جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں/کالجوں اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے دیگر منسلک/خودمختار اداروں میں کام کرنے والے افسران/اہلکاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے متعلق کسی بھی نوٹیفکیشن/سرکلر/معلومات کی درست ترسیل کو یقینی بنانے اور جعلی خبروں کی گردش سے پیدا ہونے والی کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے،ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ایک ڈاک سیل قائم کیا ہے، جو 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ مراسلوں کی تصدیق کی جاسکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایچ ای ڈی درست اور بروقت معلومات کی ترسیل کو یقینی بنا کر اپنے افسران/ اہلکاروں اور عام لوگوں کی بہترین ممکنہ خدمت کے لیے پر عزم ہے۔