Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہارڈ شپ ٹرانسفرز پورٹل کے قیام کا اعلان

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےہارڈ شپ ٹرانسفرز کے لیے ہارڈ شپ ٹرانسفرز پورٹل کے قیام کا اعلان کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں جو ہارڈ شپ ٹرانسفرز ہوئیں اس میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر انکوائری کمیٹی بنانا پڑی، جس پر اب دوبارہ پورٹل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس بار عام ہارڈ شپ کیسز کی باقاعدہ سکروٹنی ہوگی، نمبرنگ ہوگی اور امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوگا اور فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا، کوئی دستی درخواست وصول نہیں کی جائے گی جو بھی درخواست دینا چاہتے ہیں اب پورٹل پر آن لائن اپلائی کریں۔
جنہوں نے درخواست دے رکھی وہ نئی درخواست پورٹل پر آن لائن دیں، پورٹل کھول دیا گیا ہے ۔




















