Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

39 اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

ترقی کے بعد نئی پوسٹنگ پر جوائن نہ کرنے والے 39 اسسٹنٹ پروفیسرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ، حتمی وارننگ جاری کردی گئی ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ایک وارننگ لیٹر ان 39 لیکچررز کے نام جاری کیا ہے جنہوں نے ستمبر ،اکتوبر 2024 میں پرموشن کے بعد اگلی جائے تعیناتی پر جوائن نہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ان اساتذہ کو اپنے گھر سے دور دراز سٹیشنوں پر تعینات کر دیا گیا تھا وہ اپنے گھریلو حالات کی مجبوریوں کی بنا پر جوائن نہ کر سکے، اس پوسٹنگ لیٹر میں واضح کر دیا گیا تھا کہ اگر متعلقہ آفیسر نے جوائن نہ کیا تو سمجھا جائے گا کہ اس نے پرموشن چھوڑ دی ہے۔

مگر اب پانچ ماہ بعد ایچ ای ڈی نے ان اساتذہ کو کہا ہے کہ اب بھی جوائن کر لیں، نہ کیا تو پیڈا ایکٹ کے تحت انکوئری کی جائے گی، جس میں سزا بھی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے اساتذہ کو دوہرا نقصان پہچانے اور ڈرا کر ہر صورت دور دراز کے سٹیشن پر جوائن کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button