Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی نے ملازمین پر بجلی گرادی

ویمن یونیورسٹی متی تل کیمپس میں رہائشی ملازمین کو بجلی کے بلوں کی مد میں زائد ٹیرف ریٹ لگا کر لوٹنے کا انکشاف، ملازمین کا خاموش احتجاج۔

زرائع کے مطابق ویمن یونیورسٹی متی تل کیمپس میں ماضی میں 27.5 روپے کے حساب سے فی یونٹ بجلی کا بل لیا جا رہا تھا جو کہ واپڈا کے ٹیرف کا سب سے بلند ترین ریٹ ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے موجودہ ٹیرف ریٹ 52.50روپے کے حساب سے فی یونٹ لگا دیا ہے، جو کہ ملازمین کی جیب پر بھاری بوجھ کے ساتھ اتنا ٹیرف ریٹ کے حساب سے بجلی بل ادا کرنے کی استعاعت نہیں رکھتے۔

رہائشی ملازمین وپروفیسرز کو بجلی بل ادا کرنے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

اس پر رہائشی ملازمین نے اعلی حکام سے زائد ٹیرف لگانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پر موقف دیتے ہوئے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ کے انچارج محمد شفیق نے موقف میں بتایا کہ رہائشی ملازمین کی طرف سے زائد ٹیرف ریٹ کے الزامات لگائے جارہے ہیں، دگنےگورنمنٹ ریٹ کے مطابق ٹیرف لگایا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button