Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے تاریخی گراؤنڈ کو بحال کردیا گیا

ایمرسن یونیورسٹی کا کرکٹ گراونڈ جو کووڈ-19 جیسی وبا کے سبب شکستہ حالتِ زار سے دوچار تھا اس کے سبزہ کو بحال کر کے کرکٹ گراونڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔

ڈائریکٹرسپورٹس پروفیسر ظفرشیروانی کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے وژن کے مطابق ” گرین ایمرسن ، کلین ایمرسن ” اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور اُن کو صیحت مند مفید شہری بنانے کے لیے کھیلوں کی طرف مائل کرنا ان کا اولین مقصد ہے ۔

اس سلوگن کو لیکر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ایمرسن کرکٹ گراونڈ کاافتتاح کیا ۔

وائس چانسلر نے ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر شیروانی کو گراؤنڈ کی دیکھ بال اور اس کے لیے ضروری سامان مثلآ ٹریکٹر ٹرالی، سپورٹنگ سٹاف، گراونڈ کی مرمت، انٹر ، بی ۔ایس کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں اور دوسرے سپورٹنگ سٹاف کو یونیورسٹی کی طرف سے ایمرسن یونیورسٹی” لوگو ” والی اعلیٰ معیار کی پلئیر کٹ ، ٹریک سوٹ اور دیگر ضروری سامان و معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وائس چانسلر نے بال کھیل کر میچ کا افتتاح کیا۔

اس میچ میں انٹر کی ٹیم علی احمد کی قیادت میں پہلے کھلتے ہوئے 15 اوورز میں 103 رنز بنائے اور بی۔ایس کی ٹیم محمد ارسلان کی قیادت میں ٹارگٹ کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 101 رنز بنا سکی۔یوں یہ میچ انٹر ایمرسن کی ٹیم نے جیت لیا۔

اس موقع پر ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ضیاء احمد ڈوگر، کنٹرولر امتحانات پروفیسرڈاکٹر محمد ابرار عبدالسلام، انچارج ایڈمشن کمیٹی اور سینئر پروفیسر میاں محمد نواز ، اسسٹنٹ رجسٹرار( اکیڈمک) ڈاکٹر ابرار محی الدین ،اسسٹنٹ رجسٹرار(ایڈمن) ڈاکٹر ریحان محمد، پروفیسر آفتاب خان خاکوانی، پروفیسر طارق سلیم، ڈاکٹر محمداشرف ملک، پروفیسر ملک محمد حسین ، گراونڈ سپروائزری سٹاف محمد شفیق ،محمد نواز اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button