Breaking NewsSportsتازہ ترین

یوم کشمیر پر ہاکی میچز کرانے کا فیصلہ

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام حکومت پنجاب اور کمشنر ملتان ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ہزراہ کمبائینڈ/ہزارہ ہاکی کلب کوئٹہ اور جانباز کلب میاں چنوں کے درمیان پانچ فروری کو جبکہ ہزارہ کمبائنڈ /ہزارہ ہاکی کلب کوئٹہ اور ملتان کے درمیان دوسرا میچ چھ فروری کو کھیلا جا ئے گا۔

ان خیالات کا اظہار رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے یوم کشمیر کے موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

رانا ندیم انجم نے بتایا کہ مظلوم کشمیری بھائی جو کہ بھارتی ظلم و ستم کی چکی میں پس رہے ہیں ، پانچ فروری کا دن ان مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے ۔

اس دن کو خصوصی طور پر منانے کا مقصد دنیا کو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے کشمیر کو آزادی دلانہ ہے۔خصوصی دن کی مناسبت پر ہزراہ بلوچستان سے ہاکی ٹیم خصوصی طور پر قلب رضا لیجنڈ ہاکی پلئیر اور فقیر حسین کی قیادت میں تشریف لائی ہے، جن کو ہم ملتان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

ہاکی کے میچز آسڑو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل روڈ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔اس دن کی مناسبت سے ایک کرکٹ میچ سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلا جائے گا ۔

جبکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے اس موقع پر سپیشل پرسن کے لیے ہینڈ بال ایونٹ کا انعقاد کیا ہے۔جس کے مقابلہ جات باسکٹ بال ارینا میں کھیلے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں