Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے طلبا وطالبات سے ہونہار میرٹ سکالر شپ کےلئے درخواستیں طلب

یونیورسٹی نے ہونہار میرٹ اسکالرشپ کا آغاز کر دیا جس کے تحت ہر سال 68 مختلف شعبوں سے 30,000 طلباء کو اسکالرشپ دی جائیں گی۔ یہ اسکالرشپ 50 سرکاری یونیورسٹیوں، 16 میڈیکل کالجوں، اور 131 گریجویٹ کالجوں کے طلباء کو فائدہ پہنچائیں گی۔
اس پروگرام کے تحت اگلے چار سالوں میں 130 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، جو اس عرصے کے دوران 120,000 طلباء کو مالی معاونت فراہم کی جاۓ گی۔
درخواست دہندہ آخری تاریخ 15اکتوبرتک 22 سال سے زیادہ عمر کا نہ ہو۔ خاندانی ماہانہ آمدنی 3,00,000 روپے سے کم ہونی چاہیے درخواست دہندہ کا لازمی طور پر منتخب شدہ جامعات/کالجز میں خزاں 2024 کے سیشن میں منتخب کردہ مضامین میں داخلہ ہونا چاہیے 2023 میں داخل شدہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلباء بھی اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے اہل ہوں گے۔