Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر ناظم حسین لابر کے لئے بڑا اعزاز

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ایگرانومی کے چیئرمین ڈاکٹر ناظم حسین لابر کو بہترین کارکردگی پر ریڈیو پاکستان نے ڈائمنڈ جوبلی آزادی ایوارڈ 2022 سے نوازا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے یہ ایوارڈ پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر کو ریڈیو پاکستان ملتان سے اتم کھیتی پروگرام کی 30 سال سے بہترین کمپیرنگ کرنے کے اعزاز میں دیا ہے۔

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ڈاکٹر ناظم حسین لابر کو ملنے والے ایوارڈ پر مسرت کا اظہار کیا ، اور کہاکہ ڈاکٹر ناظم حسین لابر ایک بہترین محقق و استاد کے ساتھ ساتھ ہوائوں کے سفر کے سفیر بھی ہیں۔

جنہوں نے شعبہ زراعت کی ترویج و ترقی کے لیے ریڈیو پاکستان جیسے مایہ ناز ادارے کے ساتھ اپنی وابستگی رکھی اور اتم کھیتی پروگرام کی کمپیئرنگ کی ۔

وائس چانسلر کے ساتھ ان کے آفس میں ہونے والی ملاقات میں ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے بھی ڈاکٹر ناظم حسین لابر کی خدمات کو سراہا، اور ریڈیو پاکستان سے ملنے والے ایوارڈ کو پوری یونیورسٹی کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button