Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں سندھ ہاؤس ہارس ٹریڈنگ دہرائی جا رہی ہے۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان نے دو ٹوئٹس کیے جن میں انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس سے ہارس ٹریڈنگ ہوئی تھی، اور ارکان کو 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ آصف علی زرداری کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی کرپشن پر این آر او لیا ہے، آصف علی زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی لکھا کہ یہ نہ صرف جمہوریت بلکہ معاشرے کی اقدار پر حملہ ہے، سپریم کورٹ نے خرید و فروخت روک دی ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا، کیا رجیم چینج سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کو قومی نقصان کا اندازہ نہیں؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button