زکریا یونیورسٹی میں ہاسٹلز خالی کرا لئے گئے، سیکیورٹی تعینات، غیر ملکی طلباء وطالبات کو دو ہاسٹلز تک محدود کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی میں عید اور موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوگئیں، عید کی تعطیلات 9 جون تک ہوں گے، جس کے بعد موسم گرما کی تعطیلات 10 جون سے شروع ہوں جائیں گی، جس کےلئے ایس او پیز جاری کردیے گئے۔
جس کے مطابق تمام ہاسٹل فوری طور پر خالی کرا لئے گئے، طلبا وطالبات کو گھروں کو روانہ کردیا گیا اور ہاسٹلز کو لاک کردیا گیا۔
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ قاسم اور زینب ہال کے علاوہ تمام ہاسٹل بند رہیں گے جو غیر ملکی طلباء کے لیے کھلے رہیں گے۔
کوئی بھی ایم فل/پی ایچ ڈی طالب علم جو جاری تحقیقی کام میں مصروف ہے، اور یونیورسٹی میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہے، متعلقہ سپروائزر، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور وائس چانسلر کی منظوری سے قاسم اور زینب ہال میں رہائش اختیار کر سکتا ہے۔
چیئرمین، ہال کونسل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ گرمیوں کی تعطیلات 2025 کے دوران تمام ہاسٹلز بند ہوں، اور یونیورسٹی کی توانائی کے تحفظ کی پالیسی کے مطابق ہاسٹلز کے اندر موجود تمام برقی آلات کو مناسب طریقے سے بند کیا جائے۔