Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں ہاسٹلز کی فیس ڈبل کردی گئی، طلباء سراپا احتجاج

میڈیا رپورٹس کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہوگئے، جب ان کو دگنی فیس کے ووچر دئے گئے ، گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد طلباء کو سب سے بڑا سرپرائز ہاسٹلز چارجز میں اضافہ تھا ۔

طلبا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سمسٹرز فیسوں میں اضافہ کردیا تو دوسری طرف ہاسٹلز فیس بھی 24 ہزار سالانہ سے بڑھا کر 50 ہزار روپے سالانہ کردی جو کہ سراسرناانصافی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کُنڈی کی تعلیم دشمن پالیسیاں جاری ہیں، جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی جس میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی اکثریت غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہے ۔

جنوبی پنجاب کے سیاسی لیڈر جو خود جنوبی پنجاب کی غریب عوام کا خود کو مسیحا کہلواتے ہیں، وہ خاموش ہیں ۔

یونیورسٹی انتظامیہ اپنی عیاشیاں اور کرپشن ختم کرنے کے بجائے طلبہ کے اوپر تعلیم کے دروازے کیوں بند کررہی ہے۔

طلباء نے اس معاملے کو لیکر احتجاج کرنے کافیصلہ کیا ہے، اور آئندہ ہفتے سے احتجاج کی کال دی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں