Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام آج سے شروع ہوگا

ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آج افتتاح ہوگا، جس کےلئے 68 ہزار سے زائد طلباء کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، اس سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلباء نے اپلائی کیا، اس سکالر شپ کی مالیت 130 ارب روپے ہے، سکالر شپ پروگرام ہر سال 30 ہزار نوجوانوں کے خواب پورے کرنے میں معاون ہوگا۔
سکیم کے تحت 68 ڈسپلن و مضامین کے طلباء کو سکالر شپ دی جائے گی، سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلباء کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔