Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کتنے افسروں کا سر لیکر جائے گی؟۔۔۔گیم جاری ہے

پاکستان میں کرکٹ دیکھنا بھی ایک سنابری( احساس تفاخر) بن گیا ہے ۔

خاص کر اشرافیہ پروٹوکول کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھنا چاہتی ہے تاکہ وہ معاشرے کو بتاسکیں وہ اعلیٰ وارفع ہیں، اور کتنے مان کے ساتھ کرکٹ دیکھتے ہیں ۔

یہی رویہ اس وقت ملتان میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز دیکھنےمیں آرہا ہے۔

جہاں کچھ اعلیٰ افسر تمام سیکورٹی ایس او پیز کو روند کراپنے اہل خانہ کو میچ سے لطف اندوز کرانا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی پولیس کے افسران اور پی سی بی حکام شدید دباؤ کا شکار ہیں کہ کس طرح معاملات کو چلایا جائے ۔

ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز سیکورٹی پر تعینات پولیس افسروں اور پی سی بی کےلئے کڑا امتحان بن گیا، خلاف توقع عوام کے سمندر کی سٹیڈیم آمد نے پی سی بی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی پر تعینات اور سیکورٹی پلان بنانے والوں کے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا ۔

جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی گئی پہلے فیز میں 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے ، جس کو بڑھا کر 9 ہزار کردی گئی ، مگر شدید گرمی نے انتظامات کو درھم برھم کردیا۔

جمعہ کے روز ایک تماشائی نے گراؤنڈ میں گھس کر سیکورٹی پر سوالیہ نشانہ لگایا تو ملتان سے لیکر اسلام آباد تک سب حرکت میں آگئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔

پولیس افسر ٹک ٹاک بناتارہا ،تماشائی نےسیکورٹی کو روند ڈالا،پچ پرپہنچ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ پر وزارت داخلہ کی طرف سے پولیس کے افسر سمیت سات افراد کو وضاحتی مراسلہ جار ی کرکے فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیاگیا ہے۔

دوسری طرف مقامی ہوٹل جہاں ٹیمیں مقیم ہیں سیکورٹی پر معمور حساس ادارے ایک افسر نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو بنوائے ، جس کی اطلاع اس محکمہ کے اعلیٰ حکام کو مل گئی جس پر ان کو بھی شوکاز جاری کردیاگیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کیوں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس حکام پر اسلام آباد اور لاہور کے افسروں کا دباؤ بڑھ رہا ہے کہ ان کے فیملیز کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ میچ دکھایا جائے ، جس انہوں نے معذرت کی اور کہا کہ میچز کا معاملہ پی سی بی خود دیکھ رہا ہے جس پر ان کی شکایات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو بھی لگائی گئیں ہیں، اور ان افسروں کے تبادلے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز : کھلاڑیوں کی حفاظت پر معمور پولیس افسر نے نوکری داؤ پر لگادی

واضح رہے تین روز قبل بھی ابدالی روڑ پر ایک افسر کے اہل خانہ کی کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹو نہ بنوانے پر مقامی پولیس کے سربراہ کو سنگین نتائج کے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم وہ ایس او پیز کے خلاف ورزی پر تیار نہ ہوئے ، اب خدشا ت ہیں کہ سیریز کے اختتام پران کا تبادلہ کرنے کےلئے دباو بڑھ جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں