Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں سہولیات کی فراہمی، نئے کلاسز رومز کی تعمیر، 40 ارب روپے کا پیکچ تیار

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کےلئے 40ارب کا پیکج تیار کیا ہے، جس میں ہرضلع کے سکولوں کو ایک ارب سے زائد کے فنڈز دئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چالیس ارب روپے کے تاریخی اسکول اپگریڈیشن پیکیج پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

اس پیکج میں پنجاب بھر کے اسکولوں میں اضافی کلاس رومز، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بہتر تعلیمی ماحول کی تکمیل کی جائے گی، اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل تعلیم کے نئے دور کی جانب ایک اور عملی قدم ہے۔

سکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس میں ڈیجیٹائزیشن کی جارہی ہے اور تعلیم کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ ہر طالبعلم کو جدید، مؤثر اور مساوی تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button