Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب بھر کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 110 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

پنجاب کا بجٹ 2025-26 کل 13 جون کو پیش کیا جارہا ہے، صوبے بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں مسنگ فسیلٹیز، اپ گریڈیشن اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 110 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکولوں میں 50 ہزار نئے کمرے بنائے جائیں گے، 72 سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے ” سکول آف ایمنینس” بنایا جائے گا۔ سکولوں میں کلاس رومز اور فرنیچر کی کمی کو پورا کیا جائے گا سکولوں کی چار دیواری سمیت دیگر سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔
سکولوں میں تمام سہولیات کو نئے ماڈل کے تحت سہولیات کی فراہمی کی جائے گی سکول مینجمنٹ کونسلز کی منظوری سے سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔
سرکاری سکولوں کے بچوں کو بھی سکالر شپ دیئے جائیں گے۔سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات 31 دسمبر 2025 تک ہر صورت پورا کیا جائے گا۔