Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان ٹیسٹ دیکھنے کےلئے شائقین اسٹیڈیم پہنچ گئے

ملتان سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز شائقین نے سنڈے کو فن ڈے منایا، 15 ہزار سے زائد شائقین سٹیڈیم میں آئے، جن کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
تماشائیوں کی بڑھتی تعداد دیکھ کر سیکورٹی حکام نے انٹری سسٹم سست کردیا، جس کی وجہ سے فیملی کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا جبکہ شائقین کو لانی والی بسیں بھی کم پڑ گئیں، جس کی وجہ سے شہریوں کودو کلومیٹر سے زائد پیدل چلنا پڑا ،انکا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نے اعلان صرف کاغذوں اور خبروں تک کیا ہے، حقیقت میں کوئی بس سروس نظر نہیں آرہی ہے ۔