Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایس ایم باتش میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ : افتتاحی میچ ہما میموریل کے نام

کمبائینڈ الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام ایس ایم باتش میموریل لیگ کرکٹ افتتاحی میچ میں ہما میموریل نے کامیابی حاصل کرلی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی محمد ارسلان خان صدر فرینڈز کرکٹ کلب ملتان تھے۔

جن کا ٹیموں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایم باتش مرحوم کی ملتان میں کرکٹ کے فروغ کےلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔

دریں اثناء سپنا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر137رنز بنائے۔فضل خان۔48.ظہیر اور شکیل نے 24۔24رنز بنائے ۔

ہما میموریل کی طرف سے اصغر بھٹی۔ رانا عامر نے دو۔ دو جبکہ ابوذرمصطفیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

ھما میموریل نے مطلوبہ ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ابوذر مصطفیٰ نے 70رنز ناٹ آوٴٹ بنائے۔ زاہد حسین 22رنز بناکرنمایاں رہے۔ سپنا کی طرف سے صائم۔ نے دو جبکہ شمشیر اور عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مین آف دی میچ ابوذر مصطفیٰ قرار پائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button