Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے 200 ملازمین تنخواہ کےلئے خوار ہوگئے

ایمرسن یونیورسٹی کے 200 ملازمین ایسے ہیں ، جن کو 15روز گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہیں مل سکیں ۔

پہلے ان ملازمین کو کہاگیاکہ وہ ابھی ایچ ای ڈی کے پے رو ل پر ہیں ، اس لئے تنخواہیں اے جی آفس جاری کرے گا۔

جب ملازمین نے اے جی آفس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اب تمام ملازمین ایمرسن یونیورسٹی میں شامل ہوگئے ہیں، ان کے تنخواہوں کے تمام فنڈز بھی یونیورسٹی کے خزانے میں جمع کرادئےگئے ہیں اس لئے تنخواہیں یونیورسٹی کا خزانہ دار آفس جاری کرے گا ۔

اس صورتحال میں ملازمین کے گھروں کے چولہے سرد ہونے لگے ہیں ۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنخواہیں جاری کرانے کےلئے اقدامات کرے ،اس سلسلے میں قائم مقام خزانہ دارسے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پیغام بھی دیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button