Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : وزیٹنگ فیکلٹی کے 560 سے زائد اسامیوں پر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
زکریا یونیورسٹی نے نئے سمسٹر کے آغاز سے قبل فیکلٹی کی کمی پوری کرنے کےلئے وزیٹنگ فیکلٹی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے تمام شعبوں سے تفصیل طلب کی گئی۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ 560 مضامین کےلئے درخواستیں طلب کی جائیں گے، جس کےلئے اشتہار دیا جائے گا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے، کم سے کم تعلیمی قابلیت ایم فل مقرر کی گئی ہے، درخواست کے ساتھ ایک ہزار روپے کا ادا شدہ واؤچر لگانا لازمی ہوگا۔
کامیاب امیدوار جو پی ایچ ڈی ہوں گے، ان کو فی لیکچر کا 16 سو روپے ، ایم فل کو 14 سو روپے دیا جائے گا جبکہ لیب انجینئر کو 7 سو روپے فی گھنٹہ دیا جائے گا۔
خواہش مند امیدواروں کو متعلقہ شعبوں کے چیئرمینوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔