ہائیڈرو یونین نے ہڑتال کی کال دے دی

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات کے مطابق پاکستان بھر کی طرح میپکو ریجن میں عالمی مالیاتی ادارے کے دباؤ پر محکمہ بجلی کی نجکاری کے مجوزہ منصوبے، ملک میں کمر توڑ مہنگائی ، بے روزگاری،غیر مستقل،کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز ملازمین کی عدم مستقلی،بجلی کمپنیوں میں سٹاف کی شدید کمی اور نئی بھرتیوں پر پابندی،ملازمین کی بڑھتی ہوئی مشکلات اور مزدور دشمن اقتصادی پالیسیوں کے خلاف مورخہ 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل کو میپکو ریجن بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔
یونین کے ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی کے مطابق یوم احتجاج منانے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے لاہور میں منعقد ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
یوم احتجاج پر واپڈا کے ایک لاکھ چالیس ہزار ملازمین چاروں صوبوں ہیڈ کوارٹر سمیت ملک کے تمام شہروں میں جلسے اور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔میپکو ریجن کے تمام سرکل رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، وہاڑی، ساہیوال،خانیوال،ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ سرکل آفس میں جمع ہوں گے۔
دیگر ازیں ملتان سرکل، میپکو ہیڈکوارٹر، کنسٹرکشن، جی ایس سی،جی ایس او،آر او ونگ،ریجنل ٹریننگ سینٹر،ریجنل سٹور،سول ڈویژن ملتان،ٹرانسفارمر ورکشاپ،ںفنانس آفس،کمپیوٹر سینٹر،پلاننگ آفس، کمرشل ڈائریکٹریٹ،آڈٹ آفس،ٹرانسپورٹ آفس،پی ایم یو ڈائریکٹوریٹ اپنی مکمل افرادی قوت کے ساتھ میپکو ہیڈکوارٹرز کے تمام آفسز کے ساتھ مل کر چیف آفس کے باہر صبح دس بجے احتجاج زی قیادت ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کریں گے۔