ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں کی سی ای او میپکو سے ملاقات

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے عہدیداران کے وفد کے ہمراہ میپکو ہیڈکوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اللہ یار خان بھروانہ و دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔
ریجنل چیئرمین نے کہا کہ یونین کی جانب سے دی گی گزارشات پر وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے ایک مناسب پیکج اناؤنس کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میپکو کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لئے گزشتہ دنوں میں میپکو ہیڈکوارٹر میں کی جانے والی ریٹاٹرمنٹ تقریب کے انعقاد پر دلی شکریہ ادا کیا۔
فیٹل حادثات کی بڑی وجہ بکٹ کرین کا نا ہونا ہے-جو اس وقت لائن مین حضرات کی شدید ضرورت ہے،براہ کرم بکٹ کرین کو منگوا کر سب ڈویژن کی سطح پر تقسیم کروائیں-
غیر مستقل ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کہا کہ محکمہ کی جانب سے وزارت توانائی کو باقاعدہ لکھا جائے ، یہ تمام غیر مستقل ملازمین محکمہ کی اشد ضرورت ہیں،ان کو ہنگامی بنیادوں پر مستقل کرنے کے فوری بعد پارٹ ٹائم ملازمین کو ڈیلی ویجز پر منتقل کیا جائے، اور پھر جنگی بنیادوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں، کیونکہ میپکو ریجن میں اسٹاف کی شدید کمی لاحق ہے۔
ریجنل چیئرمین کے ہمراہ شکیل بلوچ،چودھری محمود امجد،سجاد بلوچ،چودھری خالد،رانا محمد انور،طارق صدیقی,چوہدری حبیب سنگھیڑا،سید عاطف زیدی،مسعود علوی،سلمان بلوچ،آغا محمد حسین،رانا محمد عمران،چوہدری اظہر آرائیں،مظہر عباس سیال ہمراہ تھے۔
میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ جنرل منیجر ٹیکنیکل ظفر گل،چیف انجینئر پلاننگ سردار نورالحسن ڈوگر،ڈائریکٹر جنرل ایچ آر/ایڈمن لیاقت علی میمن میٹنگ میں موجود تھے۔