Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو لیڈرز کی سی ای او میپکو سے ملاقات

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں ہائیڈرو عہدیداران کے وفد نے میپکو ہیڈکوارٹر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اللہ یار خان بھروانہ و دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یونین نے کہا کہ لائن مین حضرات کو دی جانے والی یونیفارم موسم کی شدت کے حوالے سے ٹھیک نہ ہے، برائے کرم اس میں جلد از جلد تبدیلی کروائی جائے۔

غیر مستقل ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو میں کہا کہ محکمانہ پالیسیوں کے عین مطابق عرصہ دراز سے مستقل نہ ہونے والے ملازمین کے مسئلہ کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے، اس وجہ سے ملازمین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

بکٹ کرین اس وقت لائن مین حضرات کے لئے شدید ضرورت ہے،براہ کرم بکٹ کرین کو منگوا کر سب ڈویژن کی سطح پر تقسیم کروایا جائے۔

میپکو کے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لئے گزشتہ ادوار میں میپکو ہیڈکوارٹر میں کی جانے والی تقریب کا دوبارہ سے انعقاد کیا جائے، ریٹائرڈ ملازمین عزت کے ساتھ تمام افسران کی موجودگی میں تمام واجبات وصول کرتے ہوئے نہایت خوشی اور رشک کے ساتھ اپنے گھر واپس آ جاتے ہیں۔

ریجنل چیئرمین کے ہمراہ چودھری محمود امجد،شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،رانا محمد انور،طارق صدیقی,سید عاطف زیدی،مسعود علوی،سلمان بلوچ،رانا محمد عمران،چوہدری اظہر آرائیں،مظہر عباس سیال ہمراہ تھے۔

میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ جنرل منیجر آپریشن ناصر ایاز گورمانی،چیف انجینئر پلاننگ سردار نورالحسن ڈوگر،ڈائریکٹر جنرل ایچ آر/ایڈمن لیاقت علی میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل جلیل الرحمن،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی میٹنگ میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں