Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کے لیڈرز اور میپکو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز میپکو سردار جمال خان لغاری و دیگر بورڈ ممبران سے ملاقات کی۔

چوہدری غلام رسول گجر نے میپکو ریجن کی لیبر اور ملازمین کی بہترین پرفارمنس اور پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تفصیل سے بریفنگ دی۔

ریجنل چیئرمین نے میپکو کے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی گزارش کی۔
تمام بی او ڈی ممبران نے میپکو کے ملازمین کی محنت اور جفاکشی کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

دیگر ازیں میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان نے متفقہ طور پر اس گزارش کو سراہا ، اور ایک بنیادی تنخواہ دینے کا عندیہ دیا۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر جمال خان لغاری نے اس کو حتمی شکل دینے کے لیے کمپنی سیکرٹری جناب ساجد یعقوب کو ہدایات پھی جاری کیں۔

عہدے داران نے چیئرمین بی او ڈی و دیگر تمام ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا، اور اس امر کا اظہار کیا کہ ہم میپکو کی لیبر کے ہمراہ مزید پیشہ وارانہ انداز میں میپکو کمپنی کی ترقی کے لئے آپ کی ہدایات کے ہمراہ کام جاری رکھیں گے۔

ریجنل یونین کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز صاحبان کے تمام ممبران کو نیا بورڈ تشکیل ہونے پر خیرسگالی جذبہ کے تحت مٹھائی بھی پیش کی گئی۔

چیئرمین بی او ڈی سردار جمال لغاری نے ریجنل سیکرٹری اطلاعات ونشریات سید عاطف زیدی کی کاوشوں کو بھی سراہا ، اور مستقبل میں بھی مزید اچھا کام کرنے کی ہدایت کی۔

ریجنل چیئرمین کے ہمراہ شکیل بلوچ،رانا محمد انور، سجاد بلوچ،چودھری خالد،رانا زاہد جاوید،میاں علیم پاشا،راشد یامین،رانا محمد عمران،چوہدری اظہر حسین،
اکرام آرائیں،وقاص بلوچ،سجاد مستوئی،عرفان باجوہ، مظہر عباس و دیگر عہدے داران کارکنان و ذمہ داران ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں