ہائیڈرو یونین کے رہنماؤں کی میپکو چیف سے ملاقات

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر و عہدےداران کے وفد کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو اللہ یار خان بھروانہ سے ملاقات کی۔
بزرگ رہنما خورشید احمد نے میپکو کے ملازمین کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے پندرہ فیصد ڈسپیریٹی اور بونس کی منظوری اور آفس آڈرز جاری کرنے پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز،چیف ایگزیکٹو مہر اللہ یار خان بھروانہ اور میپکو انتظامیہ کا دلی شکریہ ادا کیا، اور خیر سگالی طور پر پھولوں کا گلدستہ و مٹھائی پیش کی۔
انہوں نے کہا عید الفطر کے موقع پر میپکو لیبر و یونین میپکو انتظامیہ کے ہمراہ اچھی کارکردگی کے ساتھ ریکوری،لائن لاسز و دیگر امور کی انجام دہی کے لیے مل کر کام کرتی رہے گی۔
ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے کہا ملازمین ہمیشہ کی طرح کمپنی کے بہتر مفاد میں پہلے سے اچھے نتائج کے لیے آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔میپکو ملازمین اپنی کمپنی کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
چیف ایگزیکٹو میپکو نے کہا کے 15 فیصد ڈسپیریٹی اور بونس میپکو ملازمین اور افسران کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے،جس میں یونین ھذا نے لیبر کے ہمراہ مقرر کیے گئے اھداف کو حاصل کرنے میں اتھارٹی کا مکمل ساتھ دیا۔
اچھی کارگردگی کی بنیاد پر مشترکہ جدوجہد کی بدولت ہم یہاں تک پہنچے ہیں۔
لیبر سے درخواست ہے کہ وہ کام کرتے ہوئے سیفٹی کے تمام بیماروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر طرح کے ذہنی دباؤ سے بالاتر ہو کے کام کریں۔میری تمام تر نیک خواہشات ملازمین کے ساتھ ہیں۔ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔
اس موقع پر جنرل مینیجر آپریشن ناصر ایاز گرمانی،جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا عبدالستار،ڈائریکٹر جنرل ایچ آر/ایڈمن لیاقت میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لیگل جلیل الرحمن،ڈائریکٹر ایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل عبدالرزاق کاشف موجود تھے۔
عہدیداران کے وفد میں چوہدری محمد یونس کمبوہ،سید ذوالقرنین شاہ،چودھری محمود امجد، شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،چوہدری خالد،چوہدری شبیر گجر،رانا محمد انور،سید عاطف زیدی،سلیمان بلوچ،مسعود علوی، راناعمران،چوہدری اظہر آرائیں،شیخ شہباز علی، چوہدری شاہد،ذوالفقار چدھڑ،علی حسن،مظہر عباس انکے کے ہمراہ تھے۔