Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو ملتان کے وفد کی قومی مجلس عاملہ کانفرنس میں شرکت

ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے میپکو ریجن کے عہدیدران کے ساتھ مرکزی قومی مجلس عاملہ کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں مرکزی قائدین صدر یونین عبدالطیف نظامانی،سیکرٹری جنرل خورشید احمد،چیئرمین گوہر تاج، حاجی رمضان اچکزئی جوائنٹ صدر بشمول حاجی اقبال خان و دیگر یونین نمائندگان نے شرکت کی۔

قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تمام غیر مستقل ملازمین کو مستقل کرنا،اسٹاف کی شدید کمی کو نئی بھرتی کے ذریعے دور کرنا،بجلی چوری روکنے کے دوران لاقانونیت سے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو تحفظ فراہم کرنا،تنظیم ہٰذا میں نوجوانوں اور خواتین کی نمائندگی کے ذریعے موثر تنظیم سازی کرنا،واپڈا میں یکجا ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے یونین ہذا کی جانب سے قانونی اقدامات کو مؤثر کرنے پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ورلڈ بینک،آئی ایم ایف اور ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا گیا کی وہ ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے کاربن کے اخراج کی وجہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں شدید بارشوں و سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کریں، اور قومی قرضے معاف کیا جائیں

اجلاس میں بلوچستان میں ڈیوٹی پر شہید کارکنوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قاتلوں کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے۔

پاکستان بھر سے آئے ہوئے ریجنل قائدین نے مرکزی قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد نے ملک کی سلامتی، محکمہ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی ۔

ملتان کے وفد میں چودھری محمود امجد،شکیل بلوچ، چوھدری خالد،احمد موھل،شہباز بھٹی,رانا انور،شاہد باری، طارق صدیقی،عاطف زیدی،محمّد نفیس،شفیع سلیم، عاطف خان،راشد یامین،رانا غلام عباس،سجاد مستوئی، چوہدری شاہد اقبال،اظہراقبال آزاد،الیاس جٹ، چودھری شفاقت،رانا طیب نے شرکت کی اور جبکہ دیگر عہدیداران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button