Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو این ٹی ڈی سی کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ

واپڈا لیبر ہال میں(این ٹی ڈی سی)کے ریجنل چیئرمین محمد حنیف ملہی کی صدارت میں ملتان ریجن کا اجلاس ہوا ،جس میں تمام ریجنل عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(این ٹی ڈی سی) کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا جو کہ ریجنل چیئرمین محمد حنیف ملہی کی بطور ایس ڈی او پروموشن پر خالی ہوئی، متفقہ طور پر ریجنل اور زونل عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔

جس میں ریجنل چیئرمین ملک امجد اقبال اوبھایا وائس چیئرمین چوہدری نوید گرندل، ریجنل سیکرٹری ملک عارف انور، جوائنٹ سیکرٹری رانا علی شیر، سینئر وائس چیئرمین حافظ خادم حسین زونل باڈی500کے وی سرکل ملتان زونل چیئرمین رانا محمد اشرف سینئر وائس چیئرمین محمد محسن تنویر زونل سیکرٹری اسد علی قریشی ایڈیشنل چیئرمین پہلوان خان وائس چیئرمین حسنین گرمانی جوائنٹ سیکرٹری رانا محمد اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری طارق خان زونل باڈی220کے وی سرکل ملتان زونل چیئرمین اظہر اقبال چشتی وائس چیئرمین مجاہد کانجو سینئر وائس چیئرمین عاصم صفدر ایڈیشنل چیئرمین محسن عباس جعفری سیکرٹری زاہد حسین جوائنٹ سیکرٹری سمیع الرحمن کے علاوہ سرپرست اعلیٰ شیر خالد فرازاد شاہ کو چنا گیا ۔

اس موقع پر محمد حنیف ملہی نے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی ، اور مرکزی صدر لطیف نظامانی اور سیکرٹری جنرل خورشید احمد پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ،اور کہا کہ این ٹی ڈی سی سخت گرمی اور سردی میں اپنے صارفین کو بجلی مہیا کررہی ہے ۔

این ٹی ڈی سی کا مزدور بہت محنتی اور سخت جان ہے یونین مزدوروں کا تحفظ کرے، اور انکے جائز مطالبات انتظامیہ سے منوائے ۔

آخر میں تمام عہدیداروں نے سابق ریجنل چیئرمین کا شکریہ ادا کیا، اور یقین دلایا کہ جس طرح وہ مزدور دوست لیڈر تھے، ہم بھی انکے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button