Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کا مطالبات کےلئے احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات پر ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر کے باہر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

چو ہدری غلام رسول گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف کی گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے کوئی بھرتی نہ ہوئی ہے،اس وجہ سے انہیں دہرا کام ذہنی دباؤ کے ساتھ کرنے سے آئے روز المناک حادثات ہو رہے ہیں جو کہ تشویش ناک ہیں۔

ہم وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے کام میں روز بروز اضافہ اور ماہر لائن مین سٹاف کی تیزی سے ریٹائرمنٹ کے پیش نظر میپکو میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران لائن مین کرنٹ لگنے سے شہید ہوگئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اس سال بیس لائن مین محکمانہ فرائض سر انجام دہی میں شہید ہوئے ہیں۔

ریجنل سیکرٹری چودھری محمود امجد نے کہا دنیا میں سب سے زیادہ خطرناک کام سرانجام دینے والے ملازمین کا حکومت اور اٹھارٹی مکمل تحفظ کرے۔

ہجرت چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا میپکو ملازمین تنخواہوں پنشن اور مراعات میں اضافہ کیا جائے۔

ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے کہا ملک میں بے روزگاری اور بے کاری کی وجہ سے غربت میں دن بدن اضافہ کی وجہ سے جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں پر ٹیکس عائد کریں۔

کسانوں کی بہبود کے لیے زرعی اصلاحات نافذ کریں۔

زونل چیئرمین ملتان چوہدری محمد خالد زونل چیئرمین بہاولپور چوہدری شبیر گجر نے کہا کے قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان بھی اپنی مراعات کو ملک کی اقتصادی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کم کرکے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

زونل چیئرمین رانا زاہد جاوید ریجنل وائس چیئرمین الطاف مہار نے کہا جس طرح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نئے سرکاری خزانہ سے صرف ایک روپیہ ماہانہ تنخواہ لی، اور اپنی پوری جائیداد قوم کی فلاح کے لیے وقف کردی۔

احتجاج کے دوران راشد امین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین اور کسانوں کہ اقتصادی و سماجی مشکلات کے حل کے لیے ترقی پسندانہ اصلاحات کے نفاذ کے لئے جدوجہد کو کامیاب کریں۔

احتجاج میں چوہدری زاہد،چوہدری شاہد،نذیر اعوان، رانا امجد،فیصل نور،الیاس جٹ،چوہدری ذوالفقار چدھڑ،اللہ دتہ،میاں علیم،عبدالحق شاہ،مجاہد عوان،نواز سہو،شرافت ندیم،فلک شیر بلوچ،عنصر عباس،غلام مرتضی بلوچ،محمد شہزاد،مسعود علوی،رانا محمد عمران،انوارالحق،چوہدری اظہر آرائیں،عاطف خان، شوکت لودھرا،سلیمان بلوچ،نعیم گڈو،اکرم غوری۔رانا نواز،مظہر عباس سیال،آصف سجاد بلوچ۔ریاض بھٹی۔عشرت علوی،شمعون گجر۔مجاہد اقبال۔عبدالواحد ہاشمی،شوکت علی۔عاشق ڈوگر،ندیم گجر،چوہدری شفاقت، شوکت بلوچ،راو عامر۔احمد نوید۔محمد کامران، ارشد کھیڑا،محمدطاہر۔فہیم خان،بشیر احمد،امجد ڈوگر، رانا شاہد،معین عاطف،انوار گجر،عقیل آرائیں، شاہد رضا ملک،ملک عثمان لیاقت،محمد اسلم،محمد سہیل، مختیار انصاری،مقصود انصاری،عبداللہ باسط، عدیل امیر،محمد رمضان،عادل ملک،صفدر عباس،اویس بخاری،اسد عباس،صداقت شاہ،امجد حسین،محمد عرفان،حسنین عباس،محمد حسن،محمد جاوید،وقار سہوترہ،محمد ساجد کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button