Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کابڑا احتجاج، تیاریاں مکمل

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی۔بی۔اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایت کے مطابق پاکستان بھر کی طرح میپکو ریجن میں یوم احتجاج 9 جون بروز جمعرات 2022ء صبح 10 بجے کیا جائے گا۔

میپکو ریجن کے تمام زونل چیئرمین سرکل لیول پر سرکل آفس میں مکمل لیبر کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

ریجنل چیرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کے مطابق میپکو ریجن کی تمام فارمیشنز کے زونل، ڈویژنل، سب ڈویژنل عہدیداران،ممبران،ذمہ داران، کارکنان بھرپور احتجاج کریں۔

انہوں نے کہا ہمارے مطالبات میں میپکو میں تمام درجہ بندی کے تمام غیر مستقل ملازمین کو ٹائم فریم کے مطابق مستقل کیا جائے۔

وزارت توانائی ڈویژن کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے والے حکم نامہ کا واپس نہ ہونا۔

ڈیتھ کوٹہ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے بچوں کو تاحال تقرری کی پیش کش کا اجرا نہ ہونا-اسٹاف کی شدید کمی کے باوجود میپکو میں ملازمین کی بھرتی کا نہ ہونا-کمر توڑ مہنگائی کے باعث تنخواہوں اور پینشن میں سو فیصد اضافہ و دیگر مطالبات شامل ہیں۔

میپکو ہیڈکوارٹر،ملتان سرکل،جی ایس سی،جی ایس او،کنسٹرکشن،اسٹور،ایم اینڈ ٹی،ریجنل ٹریننگ سینٹر، ٹی آر ڈبلیو ورکشاپ،کمپیوٹر سینٹر،ریونیو ونگ ملتان،میپکو ہیڈ کوارٹر کے باھر تمام فارمیشن ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں احتجاج کریں گے۔

تمام عہدے داران مکمل سٹاف کے ہمراہ حاضری کو ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی پابندی اور سختی کے ساتھ یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں