Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈز نے امیدواروں کےلئے ویکسین لازمی قرار دے دی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے امتحانات کیلئے امیدواروں پر کورونا ویکسی نیشن کرانا لازمی قرار دے دیا گیا،کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلباء کو بورڈ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی نئی لہر کے وار سے بچاؤ کے لئے طلبہ کے لئےویکسی نیشن کرانالازمی قرار دیا گیا ہے،تعلیمی بورڈز کی جانب سے فیصلہ کیاگیا کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلباء کو بورڈ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نہم ،دہم اور انٹر کا امتحان دینےکے لئےویکسی نیشن کرانا لازمی ہوگا۔
ویکسی نیشن کا ثبوت نہ ہونے پر طلباء کو امتحانی سنٹر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،امتحان دینےکے لئےطلباءکے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔
میٹرک اور انٹر کے امتحانات آئندہ سال مئی جون 2022 میں منعقد ہوں گے۔تعلیمی بورڈز نے بچوں کی ویکسی نیشن کے لئےسکولوں کو ہدایات جاری کردیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button