Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈز نے طلباء پر قیامت ڈھادی، فیسوں میں 100 گنا اضافہ
ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے مختلف فیسوں میں 100 گنا اضافہ کردیا۔
تاریخ پیدائش میں تبدیلی کی فیس 11 سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار چھ سو روپے کردی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اندرون ملک ڈگریوں کی تصدیق کی فیس 24 سو روپےاور بیرون ملک سے ڈگری تصدیق کی فیس چھ ہزار روپے کردی گئی۔
رزلٹ آنے کے دس سال بعد تاریخ پیدائش کی فیس چھ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار کی گئی ہے۔
نجی کالجز اور سکول کے انڈوومنٹ فنڈ کی فیس میں بھی 85 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سکول انڈوومنٹ فیس 35 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار کر دی گئی ہے۔
کالجز کے الحاق کی فیس 90 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
نام میں تبدیلی کی فیس میں بھی سو گنا اضافے سے طلبہ پریشان ہیں۔
دوسری جانب تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ آئی بی سی سی کی منظوری سے کیا جارہا ہے۔