نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں : ڈاکٹر احمد تسمان پاشا

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر احمد تسمان پاشا نے کہا ہے کہ نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں دماغی صحت کے لیے ضروری ہیں، اس سے بچوں میں چھپی ہوئی خداداد صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں، نئے ائیڈیاز نئے بزنس بزنس جنم لیتے ہیں اور طلبہ و طالبات کو اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو عملی طور پر اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد حارث کی زیر نگرانی انسٹیٹیوٹ اف بینکنگ اینڈ فنانس میں رنگارنگ رنگ تقریب کے مختلف سٹالز کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد امداد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقدہ تقریب میں پینٹنگ سکیچز کینوس ورک کرافٹس ریسائکلنگ آرٹ لائیو پینٹنگز سمیت دیگر سٹالز لگائے گئے تھے، جس میں طلبہ و طالبات نے اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کیا تھا تاکہ پریکٹیکل لائف میں طلبہ و طالبات کو نئے بزنس ائیڈیاز اور دور جدید کے مطابق بزنس کرنے کے مواقع فراہم کیے جا سکے۔
تقریب میں ایگزیکٹو سوسائٹی کے صدر حافظ شریم واجد، نائب صدر فامیہ زینب، سیدہ ماہ پارہ، عمیمہ آصف، اسفند اقبال، اقرٹا مرزا، اناب رضا کے علاوہ سوسائٹی کے دیگر ممبران بھی ڈائریکٹر کے ہمراہ تھے۔




















