Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : آئی بی ایف کی توسیع بلڈنگ کا افتتاح

بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان انسٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی توسعی بلڈنگ کا افتتاح کیا گیا۔ ایکسٹینشن بلڈنگ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت ملک اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے 3کروڑ روپے سے زائد تیار کردہ نئے کلاس روم، لائبریری، کمپوٹر لیب آور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا ، اور توسعی بلڈنگ کو انسٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت ملک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ میں نیا اضافہ شعبہ نے خود اپنے وسائل سے کیا ہے، اور شعبہ کے اساتذہ و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ رقم الگ سے مختص کی ہے ۔

وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ڈاکٹر شوکت ملک کی شعبہ کے لئے خدمات کو سراہا، اور کہا کہ انسٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس مزید ترقی کرے گا، اور اس شعبہ کے لئے ہم بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس موقع پر اساتذہ کرام نے بھی وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button