Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا

آئی سی سی کے مطابق ایونٹ 14 جنوری سے 4 فروری تک ویسٹ انڈیز میں ہو گا، جبکہ اس میں 16 ممالک شریک ہوں گے ۔
جن کے درمیان 4 شہروں میں 48 میچز ہوں گے۔گروپ اے میں بنگلادیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بھارت ،آئر لینڈ ،جنوبی افریقا اور یوگنڈا شامل ہیں۔اس کے علاوہ گروپ سی میں افغانستان ،پاکستان ، پاپوانیو گنی اور زمبابوے اور گروپ ڈی میں آسٹریلیا ،اسکاٹ لینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ایج گروپ کیلئے ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے شامل نہیں اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 15جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کےخلاف میچ کھیلے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button