Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اسد رؤف کی رخصتی: ٹیموں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

ماضی کے آ ئی سی سی پاکستانی ایمپائر اسد رؤف کی وفات پر قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے آ غاز سے قبل خراج عقیدت کے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، دونوں ٹیموں کے کرکٹرز کے ہمراہ میچ آ فیشل نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

اسد روف نے اپنے کیریر کا آغاز بطور کرکٹر کیا، جس کے بعد وہ میچ ایمپائر کے شعبے سے منسلک ہوگئے تھے۔

آ ئی سی سی پینل میں شامل ہونے کے بعد متعدد بین الاقوامی کرکٹ سیریز میں فرائض سر انجام دیتے رہے۔

آ ئی پی ایل میں تنازعہ پیدا ہونے کی وجہ سے آ ئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کر دی تھی ، جس کے بعد لاہور میں لنڈا بازار میں دکان چلا رہے تھے۔

بدھ کی شب دکان سے گھر جاتے ہوئے راستے میں ہارٹ اٹیک ہوا، جو جان لیوا ثابت ہوا مرحوم کی کرکٹ میں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button