Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ، سابق کھلاڑی شین واٹسن ،سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس اور دیگرکرکٹرز اور شائقین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ہمراہ کھلاڑیوں اور شائقین نے تصاویر بنوائیں اور ساتھ ہی ٹرافی ٹور کا بھی آغاز کیا، اس کے علاوہ ایرون فنچ نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔

رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی 4 بر اعظموں کے 13 ملکوں کا سفر کرے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button