Breaking NewsSportsتازہ ترین
ویمن کرکٹ ورلڈ کپ تین اکتوبر سے شروع ہوگا
پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کےبعد ورلڈ کپ کےلئے روانہ ہوجائیں گی۔
تفصیل کے مطابق سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 21 ستمبر کو یو اے ای کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پاکستان ٹیم 23 ستمبر کو روانہ ہوگی۔
پاکستان آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
سکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف 28 اور 30 ستمبر کو وارم اپ میچوں کے بعد پاکستان کا مقابلہ 3 اکتوبر کو شارجہ میں سری لنکا سے ہوگا، اس کے بعد 6 اکتوبر کو دبئی میں بھارت، 11 اکتوبر کو آسٹریلیا اور 14 کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔