Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

افتخار احمد اور وسیم جونیئر آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل

Lانجری کا شکار ہونے والے آلراؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ خیبر پختونخواہ کے کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور آلراؤنڈر وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

دونوں کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے، جہاں انہیں تین روز کی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعدقومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

فہیم اشرف اور حسن علی اگلے ہفتے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روزہ آئیسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔

ممکنہ طور پر دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔

15 رکنی اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبر پختونخوا)، عبداللہ شفیق (سنٹرل پنجاب)، اظہر علی (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث رؤف (ناردرن) افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی ( خیبرپختونخوا) ، شان مسعود (بلوچستان) اور زاہد محمود (سندھ)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button