Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

جنوبی پنجاب میں سرگرم چار سو گینگز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی صدارت میں جنوبی پنجاب پولیس آفسران کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن کے پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں جرائم پیشہ گروہوں کے 18 سو سے زائد ارکان کو قانون کی گرفت میں لانے کی حکمت عملی زیر بحث آئی، اور اس حوالہ سے متعدد اقدامات پر اتفاق کیا گیا ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام گینگز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور سزا یافتہ افراد کی مانیٹرنگ کے اقدامات کریں ملزمان اورمجرمان کے ورچوئل ڈیٹا بیس کو جلد مکمل کریں ملزمان کے شناختی کارڈ کو ڈیٹا بیس کا لازمی حصہ بنائیں ۔

مختلف جرائم کے قیدیوں کے حوالہ سے جیل حکام سے بھی رابطہ رکھیں ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمہ لیے کوشاں رہیں۔

اشتہاری ملزمان عدالتی مفروروں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ جرائم کی شرح کمی لائی جا سکے ۔

ٹاوٹوں کی فہرستیں مرتب کریں، اور چٹی دلالی میں ملوث افراد کا تھانوں میں داخلہ بند کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button