Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: اعجاز احمد نے رجسٹرار کا چارج سنبھال لیا
زکریا یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار اعجاز احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہیں ڈاکٹر علیم خان کی مدت پوری ہونے کے بعد تاحکم ثانی تعینات کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ایمپلائز یونین، آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے رجسٹرار کو مبارکباد کا سلسلہ جاری رہا۔
اس موقع پر رجسٹرار اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کی غیر متنازعہ حیثت کو بحال کیا جائے گا،جس کےلئے دروازے کھلے ہیں، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
تمام ملازمین افسروں اور اساتذہ بلا جھجک اپنے مسائل کےلئے آسکتے ہیں، کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی، وائس چانسلر کی ہدایت اور وژن کی روشنی میں یونیورسٹی کو احسن طریقے سے چلانے کی کوشش کی جائے گی ۔