Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غیر قانونی بھانہ شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ جات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور کارپوریشن کو بھانہ جات شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سلسلے میں ڈویژن میں متعلقہ محکموں نے متعدد کارروائیوں کے دوران 58 بھانہ جات شہر سے باہر منتقل کئے گئے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں متعلقہ محکمے تمام بھانہ جات کی انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کریں۔شہری حدود میں بھانہ جات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ جات تعفن، گندگی اور بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اور واسا کا سیورج سسٹم بند ہوجاتا تھا۔

بھانہ مالکان کو وارننگ دیکر بھانہ جات منتقل کئے گئے۔شہری حدودمیں رہ جانے والے بھانہ جات کو نوٹس بھجوائے جائیں , اور پھر سربمہر کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button