Breaking NewsNationalتازہ ترین
محکمہ سوئی نادرن گیس ملتان کی کارروائی، ناجائز کنکشن کا نیٹ ورک پکڑا گیا

ملتان میں سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کا گیس چوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک ڈائریکٹ بائی پاس کنکشن پکڑا گیا، تین کمپریسر کنکشنز منقطع کر دیے گئے، آپریشن کے دوران 60 کنکشنز کی چیکنگ کی گئی۔
آپریشن کی نگرانی سوئی گیس جنرل منیجر احمد جواد خان، چیف انجینئر بنیامین شاہد نے کی ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئ۔
جنرل منیجر احمد جواد خان کا کہنا ہے کہ ملوث کنزیومر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان روکا گیا، گیس چوری نہ صرف جرم بلکہ حادثے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔




















