زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کا ایک اور سکینڈل

زکریا یونیورسٹی شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی میں جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ وومن کیمپس کی لیکچرار کو بغیر این او سی کے داخلہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے چیئرمین کی انوکھی واردات
ذرائع کے مطابق چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز کلیانی کی ملی بھگت سے سے پی ایچ ڈی اردو میں جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کیمپس میں پروبیشن کی دو سالہ پابندی کے باوجود نئی تعینات ہونے والی لیکچرار کرن ریاض کو شعبہ اردو جامعہ زکریا کے سال 2022 میں بغیر این او سی داخلہ دے دیا گیا ، اور کلاسز پڑھنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کرپشن کی ایک اور داستان رقم
مزید یہ کہہ پہلے سمسٹر میں شعبہ اردو کی ایک سینئر پروفیسر نے کلاس میں حاضر نہ ہونے اور اسائنمنٹ جمع نا کروانے پر پیپر میں بیٹھانے سے انکار کردیا۔
جس پر چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ نے عہدہ کا استعمال کرتے ہوئے پیپر دلوایا، اور سزا کے طور پر سیکنڈ سمسٹر میں اسی سینیئر پروفیسر کو ٹائم ٹیبل سے خارج کردیا گیا جو کہ یونیورسٹی قانون کے سراسر خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : شعبہ اردو کے چیئرمین کا کمال، ساڑھے سات ہزار پیپر چیک کرکے ریکارڈ بنادیا
تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : طالبہ پر جملے کسنے پر چیئرمین شعبہ اردو کو “اظہار ناراضگی” کا نوٹس
واضح رہے کہ شعبہ اردو کے چیئرمین کو ہراسمنٹ کے ایک کیس میں اظہار ناراضگی کا نوٹس جاری کیا جاچکا ہے ۔