Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : خلاف قانون ٹرانسفارمر مت کرواکے لاکھوں روپے اضافی وصول کرنے کا انکشاف

زکریا یونیورسٹی کے الیکڑیکل مینٹینینس ڈیپارٹمنٹ میں خلاف قانون اقدامات کرکے یونیورسٹی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا سکینڈل سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی حکام نے قانون بنادیا تھا کہ بجلی کی ٹرانسفارمر کی مرمت میپکو کی سرکاری ورکشاپ سے کروائی جائے گی، جس کی ادائیگی براہ راست میپکو اکاونٹس میں کی جائے گی مگر یہ پابندی ہوا میں اڑا دی گئی ہے، پرائیویٹ ورکشاپ سے ٹرانسفارمر مرمت کروائے جارہے ہیں، جس سے خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ایک کیس ٹیکسٹائل کالج کا بھی سامنے آیا ہے، جہاں پر نصب ٹرانسفارمر میپکو کی ملکیت ہے مگر زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ نے اس کی مرمت پرائیویٹ الیکٹریشن سے کرائی اور اس کی ایک کوائل جو لاکھوں روپے کی تھی کے اضافی پیسے لیے گئے۔

اس ٹرانسفارمر کو لگانے کےلئے کرین بھی پرائیویٹ طور پرمنگوائی گئی اس بابت میپکو حکام نے بھی کارروائی کاعندیہ دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button