Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان: سوئی گیس آفس کے باہر بیٹھے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائی

سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن آفس ملتان کے باہر طویل عرصے سے سرگرم ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، تفصیل کے مطابق، دفتر کے باہر ٹاؤٹوں کے ڈیرے قائم تھے جو سادہ لوح شہریوں سے نئے گیس کنکشن دلوانے کے نام پر بھاری رقوم بٹور رہے تھے۔

سوئی گیس نتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں دفتر کے باہر موجود تمام ٹاؤٹوں کے ڈیرے، بینچ اور ٹھیلے ختم کروا دیے گئے ہیں، اس اقدام کے بعد سوئی نادرن گیس کے دفتر کے اطراف میں عوامی آمدورفت میں آسانی اور ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

جنرل منیجر سوئی نادرن گیس احمد جواد خان خاکوانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "نئے گیس کنکشن مکمل طور پر میرٹ پر دیے جا رہے ہیں، کسی سفارش یا اضافی رقم کی ضرورت نہیں۔ شہری اپنے کام کے لیے براہِ راست کسٹمر سروس سینٹر میں موجود افسران و اسٹاف سے رابطہ کریں تاکہ ان کا کام بروقت اور بغیر کسی نقصان کے مکمل ہو سکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اگر سوئی گیس کے نام پر رقم طلب کرے تو فوراً انتظامیہ کو اطلاع دی جائے، ایسے افراد سوئی گیس کے نمائندے نہیں بلکہ قانون کے مجرم ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button