ملتان : نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی میں رجسٹرار کے غیرقانونی اقدامات
نوازشریف انجینرنگ یونیورسٹی ملتان میں رجسٹرار کی غیرقانونی تعیناتی ، بھائیوں کو ترقی دینے کے اقدام کرنے لگے۔
تفصیل کےمطابق نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی میں رجسٹرار ڈاکٹرعاصم عمر غیرقانونی طور پراقدام کرنے لگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو 2016 میں عبوری طور پر رجسٹرار تعینات کیا جو تاحال اس سیٹ پر براجمان ہیں، قانون کےمطابق رجسٹرارکی سیٹ پر چھ ماہ سے زائد اضافی چارج پر تعینات نہیں کیا جاسکتا جبکہ وہ 8 برس سے کام کر رہے ہیں، حکومتی احکامات کے بعد بھی مستقل رجسٹرار کی تعیناتی نہیں کرسکے۔
ذرائع کہنا ہے کہ وہ مستقبل کے رجسٹرار کی تعیناتی میں خود رکاوٹ ہیں، انہوں نے اس دوران اپنے ایک بھائی کامران عمر کو وائس چانسلرکا پی ایس بھرتی کرایا جبکہ دوسرا بھائی عمران عمرکو کیمیکل ڈیپارٹمنٹ میں لیب اسسٹنٹ بھرتی کرایا، ان دونوں کے انٹرویو نہیں کئے گئے جو کے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔
اب پی ایس کامران عمر کو اسسٹنٹ رجسٹرار لگوانے کے لیے کوشش رہے ہیں، جب ان کی قابلیت بھی اس سیٹ کےلئے پوری نہیں ہیں، جس پر دیگر ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نےوائس چانسلر سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔