Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کیریبیئن کرکٹ لیگ میں ہنگامہ۔۔ عماد وسیم کی آنیا جانیا۔۔۔احتجاج ہی احتجاج

کرییبن لیگ میں اس وقت ہنگامہ ہوگیا جب عماد وسیم کو آوٹ دینے بعد ڈریسنگ روم سے واپس بلوالیا گیا، امپائرزسے لڑائی کرتے ڈریسنگ روم میں پہنچے تو شور مچادیا، فیلڈ امپائرز نے فیصلہ بدلا تو پہلی بار بیٹر ڈریسنگ روم سے واپس میدان میں آکر بیٹنگ کرنے پہنچ گئے، جس پر فیلڈ ٹیم نے ہنگامہ برپا کردیا۔

پورٹ آف سپن میں کریبین پریمئر لیگ (سی پی ایل 2024 ) کے 20 ویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے درمیان ڈرامائی میچ ثابت ہوا کیونکہ کھیل میں ایک بڑا تنازع اس وقت کھڑا ہو گیا جب میچ کے 10ویں اوور میں سنیل نارائن کی اپیل پر عماد وسیم کو آؤٹ کر دیا گیا۔

کھیل کو پانچ منٹ سے زیادہ کے لیے روک دیا گیا تھا، اس کی شروعات نارائن اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے اپیل کے بعد عماد وسیم کو آن فیلڈ امپائر کی طرف سے پہلے ناٹ آؤٹ دینے سے ہوئی۔

انہوں نے ڈی آر ایس لینے کا فیصلہ کیا۔تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ فیصلے کو پلٹ دیااور وسیم کو آؤٹ کر دیا ۔

پاکستانی اسٹار اس فیصلے سے ناخوش تھے اور پرجوش احتجاج کیااس نے پہلے امپائر کے ساتھ گرما گرم بات کی اور پھر میدان سے باہر چلے گئے، اور سب کو ری پلے دیکھنے کو کہا، جس میں پیڈ پر اندر کا کنارہ واضح طور پر دکھائی دے رہا تھا، عمادوسیم میدان سے باہر چلے گئے اور اے بی ایف کے معاون عملے میں شامل کرٹلی ایمبروز بھی اس فیصلے سے بظاہر ناراض تھے۔

امپائرز نے ری پلے اور فالکنز کیمپ میں احتجاج کو دیکھ کر عماد وسیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کیانائٹ رائیڈرز کے کپتان کیرون پولارڈ اس کے بعد امپائر کے ساتھ گرما گرم بات چیت میں الجھ پڑے اور میدان میں افراتفری مچ گئی اور کسی کو یقین نہیں تھا کہ حتمی فیصلہ کیا ہوگا۔

امپائرز نے بالآخر فیصلہ کیا کہ عماد وسیم بیٹنگ جاری رکھیں گے، یہ ان نایاب ترین واقعات میں سے ایک تھا، جہاں بلے باز کو ڈریسنگ روم میں واپس آنے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کے لیے بلایا گیا۔

عماد وسیم نے اس لائف لائن کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کوئنز پارک اوول میں 36 رنزکی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو6 وکٹ سے جتواگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button