Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آئی ایس او کے سکاوٹس کا پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین

آئی ایس او ملتان شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شھداء کو اسکاوٹ سلامی کرکے خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ڈویژن برادر ڈاکٹر جوہر نے 23مارچ کے حوالے سے کہا کہ23مارچ کا دن برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک اہم دن ہے کیونکہ اس میں مسلمانوں نے الگ ملک کیلئے قرارداد پیش کی ،جس نے پاکستان کے قیام کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو متحد بھی کردیا تھا۔

تحریک پاکستان میں 23 مارچ کا دن ایک تاریخی باب ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مذہب اسلام، انسان کو آزادی و حریت کا درس دیتا ہے، اس درس آزادی سے ہمارے بزرگوں نے نظریہ اسلام کے تحت انگریزوں سے آزادی کی تحریک شروع کی، اس تحریک کو تقویت 23 مارچ 1947ء کو ملی جب قرار داد پاکستان کو اکثریتی رائے سے پاس کیا گیا، یوں ہمارے بزرگوں کو پاکستان جیسی عظیم نعمت کی شکل میں ایک الگ وطن نصیب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ ظالمین کی مخالفت کی چاہے وہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہو یا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، پاکستانی عوام ہمیشہ سامراجی طاقتوں کے مخالف رہے ہیں۔

سابقہ ڈویژنل صدر برادر سلیم صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 2 قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور اس کو بنانے میں ملت تشیع کا کردار واضع ہے، پاکستان میں آج ملت تشیع سمیت تمام محب وطن طبقات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسلام اور ملک دشمن عناصر دہشت گردی کے لبادے میں چھپ کر محبان وطن کو اپنی بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، ہم دشمنان اسلام و پاکستان پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے اپنا کرادر ادا کرنا جانتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button