Breaking NewsNationalتازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے، ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے 1.17 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی تصدیق کردی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو پاکستان نادہندہ ہونے سے بچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا پروگرام بحال کردیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو قرض کی ساتویں اور آٹھویں قسط مل جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں