Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کی مشکلات میں اضافہ: آئی ایم ایف نے تاریخ کی سخت ترین شرائط سامنے رکھ دیں

آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے تاریخ کی سخت ترین شرائط رکھ دیں، جس میں عمران حکومت کا فروری میں دیا گیا ریلیف پیکج ختم کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف سے تاریخ کا سخت ترین شرائط کا پیکج سامنے آگیا، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں بھی پے در پے شرائط کا سامنا کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران حکومت کا فروری میں دیا گیا ریلیف پیکج ختم کرنا ہوگا۔

دستاویز میں کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے سےبڑھا کر 50 روپے کرنا ہوگی اور لیوی سے855 ارب روپےعوام سے وصول کرنا ہوں گے۔جائزہ رپورٹ کے مطابق ڈیولپمنٹ لیوی پوری کرنے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو ریلیف کم ملے گا، عالمی منڈی میں پٹرول سستاہوا تو پٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

اسی طرح بجلی کیلئے رعایتی نرخ مرحلہ وارختم کر نا ہوں گی ، آئی ایم ایف کی شرط سے بجلی کاٹیرف 26 روپے فی یونٹ تک پہنچ جائے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ جولائی اوراگست میں بجلی کابنیادی ٹیرف 7 روپے 40 پیسے بڑھایاجا چکا ہے ، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کےاثاثوں کی تفصیلات تک عوام کورسائی دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں